کرکٹ کھلاڑی ، 2004ء انڈر 19 ورلڈ کپ کی پاکستانی فاتح ٹیم کے کھلاڑی


طارق محمود 22 اپریل 1985ء کو سوہدرہ میں محمد منور کے گھر پیدا ہوئے، ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ اس نے 2001ء اور 2010ء کے درمیان بیس فرسٹ کلاس اور گیارہ لسٹ اے میچ کھیلے۔ اس نے 27 اپریل 2005 کو نیشنل ٹوئنٹی 20 کپ میں شامل تھے، 2004ء میں نیشنل ٹوئنٹی 20 کپ میں سیالکوٹ اسٹالینز کے لیے اپنا ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کیا ۔

پرفارمینس ترمیم

2004ء کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم میں شامل تھے اور بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے تھے، انھوں نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ بحثیت بیٹسمین 45 رنز بھی کیے تھے، فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹ لیے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا،