طاہر امین

پاکستانی پروفیسر

طاہر امین 13 مارچ 1952ء کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے 1976ء میں انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم ایس سی اور کارلیٹن یونیورسٹی کینیڈا سے بھی 1978ء میں انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں انھوں نے میسی چوئسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی امریکا سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے ایم آئی ٹی میں تعلیم کے لیے کنگ فیصل سکالرشپ اور ہاورڈ یونیورسٹی میں 1992ء میں فل برائٹ ایوارڈ حاصل کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین قائد اعظم یونیورسٹی کے ایریا سٹڈی سنٹر، نپس میں ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ وہ جامعہ قائد کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ بھی رہے۔ وہ 1997ء سے 2001ء تک کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ کے مرکز برائے بین الاقوامی امور میں اقبال چیئر پر فائز رہے۔ وہ واٹسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈی برائون یونیورسٹی امریکا اور سنٹر فار انٹرنیشنل افیئرز ہاورڈ یونیورسٹی میں وزیٹنگ فیلو بھی رہے۔ پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے 15 اکتوبر 2015ء کو بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا 6 اپریل 2019ء کو بعارضہ قلب وفات پاگئے قبرستان ایچ الیون میں تدفین ہوئی [1]

حوالہ جات ترمیم