رکن پنجاب اسمبلی

چوہدری طاہر محمود ہنڈلی ولد چوہدری محمد رفیق 5 اکتوبر 1969ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور وہ لا گریجویٹ ہیں۔ انھوں نے 2002ء سے 2006ء تک اور 2007ء سے 2008ء کے دوران یونین کونسل کے ناظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ایک پریکٹس کرنے والے وکیل ہیں، جو 2008ء کے عام انتخابات میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے اور چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کے طور پر کام کرتے رہے۔