طیارے کی منجنیق
طیارے کی منجنیق یا منجنیقِ طیارہ ایک ایسا آلہ ہے جس کا استعمال عام طور پر کسی بحری جہاز کے عرشے سے طیارے کو محدود جگہ اور محدود فاصلے پر سے اُڑانے میں کیا جاتا ہے۔ انھیں زمین پر بنے رن ویز پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے، حالانکہ ایسا شاذ و نادر ہی کیا جاتا ہے۔ اِس سے ایک زوردار ابتدائی دھکا فراہم ہوتا ہے، جس سے طیاروں کو مختصر فاصلے پر اڑان بھرنے میں مدد ملتی ہے۔