ظلمت پرستی (انگریزی: obscurantism) اس عمل کو کہتے ہیں جس میں دانستہ طور پر حقائق سے اغماض، بلکہ ان حقائق کی مکمل آگاہی سے باز رکھنے کی کوشش کی جائے۔ علمی و تاریخی لحاظ سے اس اصطلاح کے دو مدلولات ہیں:

  1. حصول علم اور اس کی نشر و اشاعت سے دانستہ باز رکھنا۔
  2. ادب و فنون میں دانستہ قدامت پسندی۔[1][2]

ظلمت پرستی کی یہ اصطلاح اصلا لاطینی لفظ obscurans سے ماخوذ ہے، جس کا مفہوم ظلمت اور تاریکی پھیلانا ہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Merriam-Webster Online, "Obscurantism", retrieved on 4 August 2007.
  2. Webster's New Universal Unabridged Dictionary (1996) p. 1337