عالمی یوم جنگلی حیات
عالمی یوم جنگلی حیات (انگریزی: World Wildlife Day) ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 3 مارچ کو منایا جاتا ہے۔[1] اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 20 دسمبر، 2013ء میں اپنے 68 ویں سیشن کے ایجنڈا آئٹم نمبر 19 کی قرارداد نمبر 68/205 کے ذریعے ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں جنگلی حیات کی نسل و افزائش، اس کے ماحولیات پر اثرات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔[2]
عالمی یوم جنگلی حیات | |
---|---|
باضابطہ نام | World Wildlife Day |
عرفیت | WWD |
منانے والے | اقوام متحدہ کے رکن ممالک |
آغاز | 3 مارچ 2014ء |
تاریخ | 3 مارچ |
تکرار | سالانہ |