عالمی یوم شہری ہوابازی
عالمی دن
عالمی یوم شہری ہوابازی (انگریزی: International Civil Aviation Day) اقوام متحدہ کے خصوصی ادارے بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے تعاون سے ہر سال دنیا بھر میں 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کی ابتدا بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظم کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر 1994ء میں ہوئی۔[1] اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 1996ء میں اپنے 51 ویں سیشن کے ایجنڈا آئٹم نمبر 162 کی قرارداد نمبر 51/33 کے ذریعے ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں شہری ہوابازی کی اہمیت اور اس کے قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔[2]
عالمی یوم شہری ہوابازی | |
---|---|
ائیر بس A380 | |
باضابطہ نام | International Civil Aviation Day |
منانے والے | اقوام متحدہ کے رکن ممالک |
تقریبات | بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم |
آغاز | 7 دسمبر 1994ء |
تاریخ | 7 دسمبر |
تکرار | سالانہ |