عالمی یوم نیند (انگریزی: World Sleep Day) ایک سالانہ تقریب ہے جو سنہ 2008ء سے مارچ کے تیسرے جمعہ[1] کو عالمی اسوسی ایشن برائے خواب آور ادویہ (WASM) کی جانب سے منائی جاتی ہے۔[2] جس کا مقصد اچھی اور صحت مند نیند کے فوائد کی تلقین اور یاد دہانی ہے اور نیند کی کمی کے باعث صحت، تعلیم اور سماجی زندگی میں آنے والی پریشانیوں سے لوگوں کو باخبر کرنا ہے۔ نیز اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ پوری دنیا میں اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں نیند کی دوا کا استعمال کیا جاتا ہے، تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کے ذریعہ اچھی نیند پر لوگوں کو ابھارا جائے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "في اليوم العالمي للنوم: تعرف على عدوه الأول"۔ 16 مارچ، 2018 – www.bbc.com سے 
  2. ^ ا ب "World Sleep Day® is March 15, 2019"