عبد الرزاق کھوہارا شہید پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ ضلع اوکاڑہ میں موجود چک 17 ون آر میں پیدا ہوئے۔ جبکہ آپ نے زندگی کا پیشتر حصہ چک 109 نو ایل نئی آبادی ساہیوال میں گزارا۔ اور اب اسی گاؤں کے نواح میں موجود قبرستان میں مدفون ہیں۔


عبد الرزاق کھوہارا شہید اپنے علاقہ کی معروف شخصیت تھے۔ جن کی شہرت ایک مصلح و منصف کے طور پر چہار دانگِ عالم میں پھیلی ہوئی ہے۔ علاقے میں کسی قسم کے جھگڑے کی صورت میں آپ کا فیصلہ ایک عادل اور منصف کے طور پر تسلیم کیا جاتا تھا۔ بے شمار ایسے مواقع آئے جب آپ کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کے باعث دو گروہوں یا فریقین کے مابین کسی بڑے فساد کا خطرہ ٹل گیا۔ دو لڑے ہوؤں میں صلح کروانا آپ کا ہی خاصہ تھا۔ زبان کی چاشنی، لہجے کی مٹھاس اور دور اندیشی و دوربینی پر مبنی کلمات کی ادائیگی کے باعث دشمن بھی آپ کے گرویدہ تھے۔ اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بھی آپ کی کوششوں کی وجہ سے باہم جگری دوست بن جایا کرتے تھے۔

آپ 15 اگست 2018 کو دورانِ ڈیوٹی پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے شہید ہو گئے۔ آپ کی یاد میں ایکسپریس اردوپوائنٹ، ہماری ویب، مکالمہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mukaalma.com (Error: unknown archive URL)، ہم سب اور جہان پاکستان سمیت انٹرنیٹ کی مقبول ترین ویب سائٹس اور اخبارات میں مضامین شائع ہوئے۔

آپ ایک بہترین باپآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ daanish.pk (Error: unknown archive URL)، بہترین بیٹے، بہترین بھائی اور بہترین خاوند تھے۔ معاشرتی اور سماجی رشتوں میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ آج بھی آپ کی مثالیں برادری اور برادری سے باہر دی جاتی ہیں۔

عبد الرزاق کھوہارا شہید کی وفات کے بعد ان کے بیٹوں نے ان کے نام سے "عبد الرزاق کھوہارا فاؤنڈیشن" کی بنیاد رکھی ہے۔ اس پلیٹ فارم سے غریب و بے سہارا افراد، یتیم بچوں بچیوں اور بیواؤں کی حتی المقدور مدد کی جاتی ہے۔ اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین

حوالہ جات

ترمیم