حضرت عبد اللہ ؓبن بحنیہ صحابی رسول تھے۔

حضرت عبد اللہ ؓبن بحنیہ
معلومات شخصیت

نام ونسب

ترمیم

عبد اللہ نام، ابو محمد کنیت، نسب نامہ یہ ہے،عبد اللہ بن مالک قشب بن نضلہ بن عبد اللہ بن رافع بن محضب بن مبشر بن صعب بن دھمان بن نضر بن زہران بن کعب بن حارث بن عبد اللہ بن نصر بن ازوازدی عبد اللہ کے والد مالک کسی بات پر ناراض ہوکر اپنا قبیلہ چھوڑ کر مکہ چلے آئے تھے اور مطلب بن عبد مناف کے حلیف بن کر یہیں بود وباش اختیار کرلی تھی اور مطلب کی پوتی بحنیہ سے شادی کرلی تھی،اسی کے بطن سے عبد اللہ پیدا ہوئے اورماں کی نسبت سے عبد اللہ بن بحنیہ مشہور ہوئے۔ [1]

اسلام

ترمیم

ابن سعد نے مسلمین قبل الفتح کے زمرہ میں لکھا ہے، قبولِ اسلام کے بعد کسی وقت مکہ سے ترکِ سکونت کرکے مدینہ سے تیس میل کی مسافت پر مقام بطن ریم میں متوطن ہو گئے۔ [2]

وفات

ترمیم

یہیں مروان بن حکم کے آخری زمانہ میں وفات پائی۔ [3]

فضائل وکمالات

ترمیم

عبد اللہ فضلائے صحابہ میں تھے،زہد وعبادت ان کا مشغلہ زندگی تھا ہمیشہ روزہ رکھتے تھے، کان ناسکا فاضلا یصوم الدھر [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. (ابن سعد،جلد1،ق2،ص5)
  2. (استیعاب :1/351)
  3. (ایضاً)
  4. (اصابہ:4/144)