عبداللہ بن عتبہ بن مسعود
عَبداللہ بن عتبہ بن مسعودؒ جلیل القدر تابعین میں سے ہیں۔
عَبداللہ بن عتبہ بن مسعودؒ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
نام ونسب
ترمیمعبد اللہ نام، ابو عبد الرحمن کنیت، مشہور صحابی حضرت عبد اللہ بن مسعود کے بھتیجے تھے،نسب نامہ یہ ہے،عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود بن غافل بن حبیب بن شمخ بن فار بن مخزوم بن صاہلہ بن کابل بن الحارث بن تمیم بن سعد بن ہذیل ہذلی۔ عبد اللہ عہدرسالت میں پیدا ہو چکے تھے اوربعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حیات نبوی میں اتنا ہوش بھی ہو گیا تھا کہ آپ کو دیکھا تھا اورآپ کے متعلق بعض واقعات ان کے حافظہ میں محفوظ تھے، اسی لیے عقیلی نے ان کو صحابہ میں شمار کیا ہے، لیکن یہ صحیح نہیں ہے،وہ عہدِ رسالت میں پیدا ضرور ہوئے،لیکن حیات نبوی میں بالکل بچہ تھے،اکثر اربابِ سیر کا فیصلہ یہی ہے کہ وہ تابعی ہیں؛چنانچہ علامہ ابن سعد نے تابعین ہی کے زمرہ میں ان کے حالات لکھے ہیں،حافظ ابن عبد البر نے اگر چہ احتیاطاً استیعاب میں ان کے حالات لکھ دیے ہیں،لیکن ان کے نزدیک بھی وہ صحابی نہیں ہیں ؛چنانچہ وہ لکھتے ہیں کہ عقیلی نے صحابہ میں ان کا ذکر کیا ہے،لیکن یہ سراسر غلط ہے البتہ وہ کبار تابعین میں ہیں۔ [1] بعض لوگ ان کی صحابیت پر یہ دلیل لاتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے ان کو والی بنایا تھا اور وہ غیر صحابی کو کسی عہدہ پر مقرر نہیں کرتے تھے، لیکن یہ کوئی قطعی دلیل نہیں ہے۔
فضل وکمال
ترمیمحضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کی ذات سے ان کا گھر علم وعمل کا گہوارہ تھا،عبد اللہ بن عتبہ نے اسی گہوارہ میں پرورش پائی تھی، اس لیے گھر کی یہ دولت ان کے حصہ میں بھی آئی؛چنانچہ وہ مدینہ کے ممتاز علما میں تھے اورحدیث اور فقہ وغیرہ مذہبی علوم میں پوری دستگاہ رکھتے تھے؛علامہ ابن سعد لکھتے ہیں کان ثقۃ رفیعا،کثیرا الحدیث والفتیاء فقیھا[2] حدیث میں انھوں نے اپنے چچا عبد اللہ بن مسعودؓ،عمرؓ،عمار بن یاسرؓ ابوذرؓ ابو ہریرہؓ وغیرہ سے روایتیں کی ہیں،ان سے روایت کرنے والوں میں ان کے لڑکے عبید اللہ عون اورحمید بن عبد الرحمن ،معاویہ ابن عبد اللہ بن جعفر،ابواسحاق سبیعی،عامر الشعبی،عبد اللہ بن معید زمانی اورمحمد بن سیرین وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ [3]
وفات
ترمیمعبد الملک کے عہد خلافت میں بشر بن مروان کی ولایتِ عراق کے زمانہ میں وفات پائی۔ [4]
اولاد
ترمیمعبد اللہ اولاد کی جانب سے بڑے خوش قسمت تھے،ان کے ایک لڑکے مدینہ کے بڑے نامور عالم اوروہاں کے سات مشہور فقہا میں سے ایک تھے،ان کے حالات آیندہ آئیں گے اور عون زہد ورع میں مشہور تھے۔ [5]