حضرت مولانا عبد المومن ندوی سنبھلی نقشبندی مدرسہ انجمن مدینۃ العلوم سنبھل کے ناظم تھے اور معروف عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمالی کے چچازاد بھائی تھے۔

پیدائش

ترمیم

1965ء کو پیدا ہوئے،

تعلیم

ترمیم

مولانا دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ سے فراغت حاصل کی،

درس و تدریس

ترمیم

مدرسہ مدینۃ العلوم انجمن معاون الاسلام سنبھل کی باگ ڈور سنبھالی، ایک مثالی مہتمم و ناظم کا ثبوت پیش کیا اور اسی کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب مدرس اور مربی ثابت ہوئے۔انداز تدریس نہایت ہی عمدہ، فن تفہیم اتنا سہل کہ بہت کم لوگوں میں دیکھنے کو ملتا ہے، تفسیر ہو یا حدیث، علوم شرعیہ میں ایک زبردست مہارت تھی۔اتنی کم عمری میں کامیاب شاگردوں کا ایک جتھا جو ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی اچھے عہدوں پر فائز ہیں اور علم دین کی خدمت میں مصروف ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ حضرت کا ایک خاص وصف مؤثر ترین خطیب ہونا ہے جس کے ذریعہ آپ نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں دلوں پر بادشاہت کی۔ آپ کی رقت آمیز اور اثر انداز تقریروں اور خطبوں کے ذریعے سے کتنے دل بدلے اس کی صحیح تعداد صرف اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔تقریبا 8 سال پہلے حضرت الاستاذ کو سلسلہ نقسبندیہ میں حضرت مولانا پیر ذو الفقار مد ظلہ کی طرف سے خلافت کا شرف حاصل ہوا اور اس کے ذریعے بھی حضرت والا نے کتنے لوگوں کی اصلاح اور راہ راست کا ذریعہ بنے۔

وفات

ترمیم

حضرت کا رمضان المبارک کے اس رحمت والے عشرے میں جمعہ کے دن 16 اپریل 2021ء کو دہلی میں انتقال ہوا۔

حوالہ جات

ترمیم

https://islamicvoice.com/obituary/obituary-9/

https://www.baseeratonline.com/archives/143133