علامہ عبد الہادی القادری محقق، محاضر اور تصوف میں سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ کے شیخ ہیں۔ وہ جنوبی افریقا میں امام احمد رضا اکیڈمی کے صدر اور برکات الرضا اسلامک ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔[1]

تعلیم و بیعت

ترمیم

عبد الہادی جامعہ رضویہ منظر اسلام بریلی شریف سے 1978ء میں علوم متداولہ سے فارغ التحصیل ہوئے۔ آپ کو سلسلہ قادریہ میں مفتی اعظم ہند حضرت مصطفی رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے 1976ء میں بیعت و خلافت نصیب ہوئی۔ آپ کو دنیا بھر کے کئی عظیم صوفیا اور مشائخ سے مختلف سلاسلِ تصوف میں اجازت و خلافت حاصل ہے۔[1]

تصنیف و تالیف

ترمیم

شیخ عبد الہادی قادری برکاتی نے ترجموں سمیت 55 کتب تالیف کی ہیں، جن میں الملفوظ، سراج العوارف اور سرالاسرار وغیرہ شامل ہیں۔ اور تصنیف و تالیف کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔[1][2][3][4]

انھوں نے تقریر و بیان کے لیے، سیمینارز کے لیے، انسانی حقوق کے لیے اور مختلف انبیا و مرسلین، صحابہ کرام، اہلبیت عظام اور اولیاء کرام کے مزارات پر حاضری دینے کے لیے کئی مقامی اور بین الاقوامی سفر اختیار کیے ہیں۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت "آرکائیو کاپی"۔ 27 مئی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2015 
  2. "Urdu Document - امام احمد رضا اور تحقیق اہرامِ مصر :.. http://www.NooreMadinah.net"۔ 24 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2015  روابط خارجية في |title= (معاونت)
  3. http://www.islamimehfil.com/topic/21596-al-malfuz-al-sharif-complete-english/
  4. "Account Suspended"۔ 27 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2021 

بیرونی روابط

ترمیم