عبد الرحیم ناگوری (اے آر ناگوری) کے نام سے پاکستان کے معروف مصور تھے۔[1]

ولادت ترمیم

1939ء میں ریاست جوناگڑھ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔

تعلیم و تربیت ترمیم

1965ء میں انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے فائن آرٹ میں ڈگری حاصل کی۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد انھوں نے پہلے پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس سے اور پھر کیڈٹ کالج، کوہاٹ اور سرگودھا سے وابستگی اختیار کی۔ 1970ء میں وہ سندھ یونیورسٹی جامشورو سے منسلک ہوئے جہاں انھوں نے فائن آرٹس کا شعبہ قائم کیا۔ اے آر ناگوری، سیاسی موضوعات پر مصوری کے حوالے سے معروف تھے۔ 1982ء میں انھوں نے فلسطین کے موضوع پر مصوری کی ایک نمائش کی۔ 1986ء میں انھوں نے ضیاء الحق کی آمریت کے موضوع پر ایک نمائش منعقد کی جس کی بڑی پزیرائی ہوئی۔

حسن کارکردگی ترمیم

حکومت پاکستان نے انھیں 14 اگست 2010 ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

وفات ترمیم

اے آر ناگوری کا انتقال 14 جنوری 2011ء کو کراچی میں ہوا۔[2]

حوالہ جات ترمیم

  1. In the name of peace, Daily Dawn, 2004 آرکائیو شدہ 2012-03-28 بذریعہ وے بیک مشین
  2. "تاریخ پاکستان"۔ 21 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جون 2017