عبد السلام (نیوز کاسٹر)

عبد السلام ریڈیو اور ٹیلی وژن کے معروف نیوز کاسٹر تھے۔ ریڈیو پاکستان پر کئی سال تک حکمرانی کی بلکہ انھوں نے پی ٹی وی کی اسکرین پر ناظرین اور حاضرین کو اپنی مسحور کن آواز کے جادو میں جکڑے رکھا۔ عبد السلام متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان کے ہاں اجمیر شریف میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ریڈیو پاکستان حیدر آباد میں تکنیکی آپریٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی تاہم اس شعبے کو انھوں نے اپنے لیے موزوں نہ پایا۔ ایک محنتی فنکار ہونے کے ناتے ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ ان کی آواز لاکھوں لوگوں میں سنی جاسکے۔ عبد السلام نے اپنے بطور نیوز کاسٹر تقرر کے بعد اپنی مستقل ملازمت سے استعفیٰ دیدیا اور ریڈیو پاکستان کے سنٹرل نیوز آرگنائزیشن (سی این او)میں عارضی بنیادوں پر شمولیت اختیار کر لی۔ تکنیکی آپریٹر کے طور پر خود کو موزوں نہ پانے والے شخص نے خود کو مائیک کے لیے انتہائی موزوں ثابت کر دکھایا۔ وہ سٹاف آرٹسٹ بن گئے اور بعد ازاں ان کا باقاعدہ تقرر کر لیا گیا۔ ۔ عبد السلام نے اپنی آخری بڑی خبریں 29 جون 1992ء کو رات 8 بجے پڑھیں۔ خبریں پڑھنے کے بعد اپنے ویسپا پر وہ براڈ کاسٹنگ ہائوس سے روانہ ہوئے۔بمشکل 100گز کا فاصلہ طے کیاہوگا کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے انھیں ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ وہ دو روز تک کومے میں رہنے کے بعد 2جولائی 1992ء کو انتقال کر گئے۔ عبد السلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریڈیو پاکستان نے ان کی خبروں کے آغازیہ اعلان کی ریکارڈنگ کو اپنے نیوز بلیٹن کی مستقل خصوصیات کا حصہ بنادیاہے۔ عبد السلام کو 14 اگست 1993ء کو بعد ازمرگ صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات