عبد النبی شطاری
شیخ عبد النبی شطاری جن کا اصل نام عمادالدین محمد تھا، اپنے وقت کے جلیل القدر عالم اور صوفی تھے۔
شیخ عبد النبی شطاری مسلک کے اعتبار سے حنفی اور نسبت روحانی کے اعتبار سے شطاری تھے۔
تذکرہ علماء ہند میں ان کی کم و بیش 52 تصانیف کا نام بہ نام ذکر ہے۔
آپ اپنی کتاب فواتح الانوار کے خاتمے پر لکھتے ہیں کہ یہ 8 ذی حجہ 1020ھ / یکم فروری 1616ء کو مکمل ہوئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ بادشاہ اکبر اور جہانگیر کے ہم عصر تھے۔