عبد (عربی)
عبد، یہ عربی زبان کا ایک لفظ ہے، جو عربی کلمہ مصدر "عبادۃ" سے مشتق ہے اور صفت کا صیغہ ہے، عبادت کا معنی اردو میں بندگی کرنا، "پرستش کرنا، پوجنا" کے آتے ہیں، یعنی لفظ عَبْد کے اردو معنی "بندہ، پرستش کرنے والا اور غلام" وغیرہ کے ہوں گے، عربی میں اس لفظ کی جمع "عباد" (بندوں) آتی ہے۔[1][2][3][4] یہ لفظ عربی اسلامی ناموں میں خوب استعمال ہوتا ہے اس کے بعد اللہ کے صفاتی یا ذاتی ناموں میں سے کوئی نام مذکور ہوتا ہے، جس کا مطلب اللہ کا بندہ ہوتا ہے، مسلمانوں میں اس طرح کے نام خوب رائج ہیں۔
اسی معنی میں اسی سے مشتق الفاظ "عابد" اور "عابدہ" بھی ہیں، اول مذکر ہے، دوسرا مؤنث۔
مثالیں
ترمیملفظ عبد جو اللہ کے ناموں کی اضافت کے ساتھ بکثرت مستعمل ہیں، اس کی چند مثالیں اردو معانی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے:
- عبد اللہ (اللہ کا بندہ)
- عبد الرب (پروردگار کا بندہ)
- عبد الرحمٰن (نہایت مہربان کا بندہ)
- عبد الرازق (رزق عطا کرنے والے کا بندہ)
- عبد الغفور (معاف کرنے، مغفرت کرنے والے کا بندہ)
بسا اوقات کسی بڑی شخصیت سے حد درجہ عقیدت کے بعد لوگ عبد کی اضافت ان شخصیات کی طرف کر کے نام رکھتے ہیں۔ (لیکن چونکہ عبد کے معنی بندہ کے ہیں اور اسلام میں خدا کے علاوہ کسی کی بندگی جائز نہیں ہے، اس لیے اسلام میں ایسے نام رکھنا ممنوع ہے)۔