عذرا محی الدین
عذرا محی الدین (پیدائش: 1970ء) ایک پاکستانی اداکارہ ہے۔ [1] وہ ڈراموں تم کون پیا ، دو قدم دور تھے ، یہ راہ دل ، سنوری ، فاسق اور محبت داغ کی صورت میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ [2]
عذرا محی الدین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1970 (عمر 53–54 سال) لاہور، پاکستان |
شریک حیات | ضیاء محی الدین (شادی. 1994; وفات. 2023) |
اولاد | 1 |
عملی زندگی | |
تعليم | یونیورسٹی آف لاہور |
پیشہ | اداکارہ، گلوکارہ |
دور فعالیت | 1990– تاحال |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
عذرا 1970ء میں لاہور ، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ [3] انھوں نے لاہور یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔
عذرا محی الدین نے بطور اداکارہ 1990ء میں پی ٹی وی پر قدم رکھا۔ [4] وہ کچھ پیار کا پاگلپن ، جیا نہ جائے ، ریحائی ، مجھے خدا پر یقین ہے اور میرات العروس میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور تھیں۔ [5] پھر وہ ڈراموں خفا خفا زندگی ، تم کون پیا ، دو قدم دور تھے ، عادت ، شناخت اور گوہر نیاب میں نظر آئیں۔ [6] اس کے بعد وہ ڈراموں رمز عشق ، محبت داغ کی صورت ، فاسق میں نظر آئیں اور وہ فلم نا بند نہ باراتی میں بھی نظر آئیں۔ [7]
عذرا محی الدین نے 1994ء میں برطانوی پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار ضیا محی الدین سے شادی کی۔ [8] [9] ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام عالیہ محی الدین ہے۔ [10]
عذرا محی الدین نے 2009ء میں میری ذات ذرہ بے نشاں میں (بی بی) کا کردار ادا کیا۔ یہ معروف سیریل جیو انٹرٹینمنٹ نے پیش کی تھی اور جسے بابر جاوید نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اسی سال یہ کیسی محبت ہے، بول میری مچھلی اور بری عورت میں بھی اسے اپنے فن کے مظاہرے کا موقع ملا۔ اس کے بعد وہ کچھ عرصہ اپنے دیگر مصروفیات میں مشغول رہیں لیکن ناظرین نے انھیں 2011ء میں مجھے روٹھنے نہ دینا میں امی کے کردار میں دیکھا۔ اسی طرح بدتمیز، تاکے کی آئے گی بارات اور کچھ پیار کا پاگل پن بھی دیکھنے والوں کو بھا گئی۔ تمام میں اس کی بڑی عمر کا کردار قابل دید تھا۔ 2012ء میں ہی مرات العروس کا شہرہ آفاق ڈراما تخلیق ہوا جس نے اسے نمایاں کیا۔ 2013ء میں اس کے فن کو اور جلا ملی جب اس نے رہائی، ننھی، مجھے خدا پر یقین ہے، تیرے پیار کے بھروسے، اک کسک رہ گئی، جیا نہ جائے، گوہر نایاب جیسے ڈرامے منظر عام پر آئے۔ 2014ء میں اس کی کارکردگی ملی جلی رہی تاہم اس میں جھوٹی، شناخت ، تم وہ نہیں اور دو قدم دور تھے کے ذریعے اپنے فن کو منوانے کی جدوجہد پیش کی۔ 2015ء میں آتش عشق، اعتبار اور 2016ء میں کھوٹ، تو کون پیا، ہتھیلی جبکہ 2017ء میں اسے عدل، محبت خواب، سفر، شکوہ نہیں کسی سے، یہ رہا دل میں کام کرنے کا موقع ملا۔ 2018ء اس کے لیے مزید کامیابیوں کا سفر ثابت ہوا جس میں اس نے خفا خفا زندگی ، تو جو نہیں، تو عشق ہے، سانوری جیسے اعلیٰ ڈراموں میں کام کیا۔ اس نے 2013ء میں ٹیلی فلم اوپر گوری کا مکان میں اور 2017ء میں ٹیلی فلم تو میرے چاند میں دادی کا کردار بخوبی نبھایا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ramz-e-Ishq to go on air from July 15"۔ The News International۔ January 2, 2021
- ↑ "'Faasiq' — another compelling drama serial for the audiences"۔ Daily Times۔ November 25, 2021
- ↑ "Azra Mohyeddin"۔ 04 اکتوبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2021
- ↑ "'Na Band Na Baraati': A must watch!"۔ The Nation۔ June 4, 2021
- ↑ "Anwar Maqsood and Zia Mohyeddin pull a huge crowd on KLF Day 3"۔ Images.Dawn۔ July 25, 2021
- ↑ "Has Pakistani television seen a rise over the years?"۔ The News International۔ July 28, 2021
- ↑ "Four films for Eid"۔ The News International۔ May 19, 2021
- ↑ "Documentary on Faiz, Zia Mohyeddin previewed"۔ Dawn News۔ February 22, 2021
- ↑ "This documentary about Zia Mohyeddin asks if we're letting our cultural legacy down"۔ Images.Dawn۔ December 10, 2021
- ↑ "Celebrating Zia Mohyeddin"۔ The Express Tribune۔ September 27, 2021