عصاب
عُصاب (neurosis) کی اصطلاح ایسے نفسیاتی امراض کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے کہ جن میں خلل الدماغ تو موجود ہو مگر مریض کا اختبار حقیقت (reality testing) کرنے پر کوئی غیر معمولی بات سامنے نہیں آتی۔ ان امراض کو آج کل تشویشی اضطرابات اور اجتنابی سلوک (avoidance behavior) کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔ طب کی چند کتب کے مطابق عصاب کو نفسیاتی امراض کی دو بڑی اقسام میں سے ایک تسلیم کیا جا سکتا ہے، دوسری قسم کو ذھان (psychosis) کہتے ہیں۔