عظیم بھٹی
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
محمد عظیم بھٹی یکم دسمبر 1936ء کو کرم دین بھٹی کے گھر شینھ باغ خورد ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم گورنمنٹ پرائمری اسکول سروالہ سے حاصل کی ، میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی اسکول اٹک سے پاس کیا۔ بعد از آں گورنمنٹ کالج اٹک سے بی۔ اے اور پشاور یونیورسٹی سے ایم۔اے (اردو) کی ڈگری حاصل کر لی۔ آپ کے اساتذہ میں ماسٹر شیر علی ، پروفیسر محمد عثمان ، ڈاکٹر طاہر فاروقی اور پروفیسر خاطر غزنوی کے اسمائے گرامی شامل ہیں
تکمیل تعلیم کے بعد آپ مختلف اداروں میں کام کرتے رہے جن مین ڈی سی آفس اٹک ، فروز سنز لاہور اور آئی۔ ای۔ آر لاہور شامل ہیں بعد از آں قومی ادارہ برائے تحقیق تاریخ و ثقافت اسلام آباد میں ملازمت اختیار کر لی اور اسی ادارے سے بہ عہد سینئر اردو افسر ریٹائر ہوئے۔
محمد عظیم بھٹی اردو اور پنجابی کے شاعر اور محقق تھے آپ نے 1955ء میں ادب وادی مین قدم رکھا آپ محفل شعر و ادب اٹک اور مجلس نوادرات علمیہ کے بانی اراکین میں شامل تھے۔آپ کلام اور تحقیق مضامین کے ممتاز ادبی رسائل و جرائد میں طبع ہوتے رہتے رہے آپ کی کوئی کتاب آپ کی حیات مین زیور طبع سے آراستہ نہ ہو سکی۔ آپ 26ستمبر1999ء میں راہی ملک بقا ہوئے۔