علاج بالموسیقی
ان دنوں دنیا بھر میں علاج کے نئے نئے طریقوں پر بحث چل رہی ہے اور یہ طریقے کامیاب بھی ثابت ہو رہے ہیں، انھیں میں سے ایک ”علاج باالموسیقی “ یا Music Thyropy بھی ہے۔ دور جدید کے سائنس دانوں کو یہ بات سمجھ میں آنے لگی ہے کہ موسیقی کا انسانی نفسیات سے گہرا رشتہ ہے لہٰذا نفسیاتی اور ذہنی امراض میں اس کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ یورپ ہو یا امریکا، ہر جگہ معالج، موسیقی کو نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کے علاج کے لیے بروئے کار لاتے ہیں۔ مزے کی بات تو یہ ہے کہ ان دنوں ایسے بینڈ بھی وجود میں آنے لگے ہیں جن کا مقصد بیماریوں کا علاج ہے۔