علم الانساب وہ علم ہے جس میں کسی فرد یا افراد کے نسب کی معرفت حاصل کی جاتی ہے۔ اس علم کے بھی دیگر علوم کی طرح اپنے قواعد و ضوابط ,اصول و شرائط ' اصطلاحات اور رموز اوقاف ہیں۔جن کے بغیر اس کی صحیح معرفت ممکن نہیں

یہ علم اہل عرب سے مخصوص ہے جس طرح فلسفہ و منطق اہل یونان طب اہل روم آداب نفس و اخلاق اہل فارس علم الصنائع اہل چین اور نجوم و حساب اہل ہند سے مخصوص ہیں.