علم جرح و تعدیل میں راویان ِحدیث کی عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی ہے

علم اسماء الرجال

ترمیم

راویان حدیث کے حالات ان کے رہن سہن ،ان کا نام نسب، اساتذہ وتلامذہ،عدالت وصداقت،سنت و بدعت اور ان کے درجات کا پتہ چلانے کے علم کو ’’علم جرح و تعدیل ‘‘ اور ’’علم اسماء رجال ‘‘کہتے ہیں

اسماء الرجال اور جرح و تعدیل میں فرق

ترمیم

علم اسماء رجال میں راویانِ حدیث کے عام حالات پر گفتگو کی جاتی ہے اور علم جرح و تعدیل میں رواۃ ِحدیث کی عدالت وثقاہت اور ان کے مراتب پر بحث کی جاتی ہے یہ دونوں علم ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں۔اس موضوع پر ائمہ حدیث اوراصولِ حدیث کے ماہرین نے کئی کتب تصنیف کی ہیں لیکن یہ کتب زیادہ تر عربی زبان میں ہیں

علم جرح

ترمیم

علم جرح سے مراد روایانِ حدیث کے وہ عیوب بیان کرنا جن کی وجہ سے ان کی عدالت ساقط ہو جاتی ہے او ان کی روایت کردہ حدیث رد کر دی جاتی ہے۔

الفاظ جرح

ترمیم

علم جرح میں استعمال ہونے والے حروف اور ان کا مفہوم

  • دجال: سخت دھوکے بازہے،دجل حق اورباطل کے ملانے کو کہتے ہیں۔
  • کذاب: بہت جھوٹا ہے (یا غلط بات کہنے والا ہے)
  • وضاع: حدیثیں گھڑنے والا ہے۔
  • یضع الحدیث: حدیث گھڑتا ہے۔
  • متہم بالکذب: غلط بیانی سے متہم ہے۔
  • متروک: لائق ترک سمجھا گیا ہے۔
  • لیس بثقۃ: قابل بھروسا نہیں ہے۔
  • سکتو اعنہ: اس کے بارے میں خاموش ہیں۔
  • ذاہب الحدیث: حدیث ضائع کرنے والا ہے۔
  • فیہ نظر: اس میں غور کی ضرورت ہے۔
  • ضعیف جدا: بہت ہی کمزور ہے۔
  • ضعفوا: اس کو کمزور ٹھہرایا ہے۔
  • واہ: فضول ہے، کمزور ہے۔
  • لیس بالقوی: روایت میں پختہ نہیں۔
  • ضعیف: روایت میں کمزو رہے۔
  • لیس بحجۃ: حجت کے درجہ میں نہیں۔
  • لیس بذاک: ٹھیک نہیں ہے۔
  • لین:یاداشت میں نرم ہے۔
  • سئی الحفظ:یاداشت اچھی نہیں۔
  • لایحتج بہ: لائق حجت نہیں۔

علم تعدیل

ترمیم

علم تعدیل سے مراد روائ حدیث کے عادل ہونے کے بارے میں بتلانا اور حکم لگانا ہے کہ وہ عادل یا ضابط ہے۔

الفاظ تعدیل

ترمیم

علم تعدیل میں استعمال ہونے والے حروف اور ان کا مفہوم

  • ثبت حجت:اُونچے درجہ پرفائز ہے؛ یہاں تک کہ دوسروں کے لیے سند ہے۔
  • ثبت حافظ :اونچے درجہ پرفائز ہے، خوب یادرکھنے والا ہے۔
  • ثبت متقن :اونچے درجہ پرفائز ہے اور بہت مضبوط ہے۔
  • ثقہ ثقہ :اونچے درجہ پرفائز ہے؛ یہاں بہت ہی قابل اعتماد ہے۔
  • ثقہ: قابل وثوق اور قابل اعتماد ہے۔
  • ثبت: اکھڑنے والا نہیں اونچے مقام پر فائز ہے۔
  • صدوق: بہت سچا ہے۔
  • لاباس بہ: اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔
  • محلہ الصدق: سچائی والا ہے۔
  • جید الحدیث: حدیث روایت کرنے میں بہت اچھا ہے۔
  • صالح الحدیث:روایت میں اچھا ہے۔ الجرح والتعديل - [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الجرح والتعديل ابو حاتم الرازی الناشر : دار إحياء التراث العربی - بيروت