علم طبقات (اسلامی ادبیات)

طبقات یا کتب طبقات یا علم طبقات اسلامی ادبیات کی ایک صنف، طبقات، طبقہ کی جمع ہے، طبقہ سے مراد ایک علمی یا معاشرتی مرتبہ کے لوگ یا ایک نسل درجہ کے افراد ہوتے ہیں۔ جیسے طبقات ابن سعد، طبقات الشعراء، طبقات الاطباء میں نسلاً بعد نسل رتبہً بعد رتبہً ذکر ہے۔ ایک زمانے سے متعلق لوگ بلعموم ایک طبقہ میں شامل ہوتے ہیں۔[1]

تعریف ترمیم

لغوی معنی ترمیم

طبقات، طبقہ کی جمع ہے، یہ لفظ اسم مکان اور اسم زمان دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسم مکاں کے لیے استعمال ہو تو اس کے معنی ہیں۔ ایک جیسے، ایک دوسرے کے اوپر واقع۔

اصطلاحی معنی ترمیم

اصطلاحی مفہوم میں طبقہ لوگوں کے اس گروہ کو کہتے ہیں جو اسناد اور عمر یا کم از کم صرف اسناد میں ایک دوسرے کے قریب ہوں۔[2] جیسے دو افراد ایک ہی استاذ سے حدیث روایت کرتے ہیں تو ان دونوں کو ایک ہی طبقے میں شمار کیا جائے گا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر محمد طفیل ہاشمی، تدوین طبقات،علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی، اسلام آباد، 1988ء، صفحہ 10
  2. تدريب الراوي جـ 2 ـ ص 381