علیم الحق حقی
اردو ناول نگار اور مترجم
علیم الحق بنیادی طور پر شاعر تھے اور " شام "تخلص اختیار کیا تھا۔ ان کی وجہ شہرت ان کا مشہور ناول "عشق کا عین" ہے جس کا دوسرا سلسلہ "عشق کا شین" بھی مقبول رہا مگر وہ اسے مکمل کرنے سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملے۔
ابتدائی حالات
ترمیم- پاکستان بننے کے تین سال بعد 21 اپریل 1950 میں سید امین الحق حقی کے گھر پیدائش ہوئی۔
- ٹیکنیکل ہائی اسکول کراچی سے 1967میں میٹرک کیا۔
- سائنس کالج سے کراچی سے 1969 میں انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔
- کراچی یونیورسٹی سے 1971 میں سیاسیات میں بی اے کیا۔
ملازمت
ترمیم- کسٹم کے محکمے میں نوکری کی جو 1969 سے 1976 تک جاری رہی۔
- 1977 میں ایف آئی اے میں نوکری کی جو کچھ عرصہ جاری رہی۔
- 1977 سے 1986 تک پی آئی اے میں ملازمت اختیار کیے رکھی جو کل وقتی ادبی مصروفیات کی وجہ سے چھوڑ دی۔
ادبی سفر
ترمیم- اظہر کلیم کے ماہنامہ "اشارہ" کے معاون مدیر بھی رہے۔
- 1987 میں جاسوسی ڈائجسٹ سے وابستہ ہو گئے اور تا دم مرگ وابستہ رہے۔
- 1998 میں مشہور و معروف تصنیف "عشق کا عین" تخلیق کیا۔
- 2001 "عشق کا عین" پر اے آر وائے (ARY) سے ڈراما نشر ہوا۔
- 2005 میں اردو ڈکشنری کراچی بورڈ کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
فہرست تصانیف
ترمیمانسانی قیامت | آکاش بیل | آنکھوں میں دھنک | آلاؤ | اچھوت | اندھی گلی | اماوس کا دیا | کان کن | اشرف المخلوقات | بادشاہ گر | بالائے ستم | برف کا پھول | بارھواں کھلاڑی | بابل | عشق کا شین(6حصے) | بساط | چہرے کا قرض | دجال | چوتھی سمت | کاونٹ ڈاؤن | دادا، چوزی اور موزی | عشق کا عین(2حصے) | دہشت ساز | دھند اور دھنک | دو بوندیں ساون کی | دوسری فصل | فساد قیامت | فی سبیل اللہ | زنداں نامہ | گھروندا | حج اکبر | ہزاروں خواہشیں | حساب دشمنانِ | ہٹلر کی واپسی | بیلے کا سیاہ پھول | قصہ ایک داماد کا | سنگ حیات | شناخت | تاش کے پتے | اسم اعظم | امید کا دیا | کلاکار | شفتالو کا پیڑ | کار مسلسل | ملک برائے فروخت | انسان بمقابلہ شیطان | شاہ چور | اڑان | دھند اور دھنک | وقت کے فاصلے | پروانہ | ببول | محبت محبت | مٹی سے عشق | نقاب چہرے | تیل کی آگ | ملک الموت | زندگی 40کلو میٹر |
وفات
ترمیم2014 میں دل کے دورے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے یہ عجب اتفاق ہے کہ ان کی موت عین ان کے ناول کے کردار "آنکھوں میں دھنک" کی موت کے وقت اور تاریخ پر ہوئی۔