علی سدپارہ
محمد علی سدپارہ (2 فروری 1976 – فروری 2021) پاکستانی کوہ پیما تھے۔ ا ن کا تعلق سکردو کے علاقے سدپارہ سے تھا۔ محمد علی سدپارہ ایک باصلاحیت شخصیت تھے بچپن سے ہی کھیل کود اور بہت سے دیگر میدانوں میں پیش پیش نظر اتے تھے محمد علی سدپارہ کا تعلق سدپارہ سکردو کے سب سے بڑے اور دینی امور پر معروف درویش میر خاندان سے تھا اپ ایک بہترین اور کامیاب کوہ پیما اور فٹ بال کھیلاڑی ہونے کے ساتھ ایک بہترین ثنا خوان بھی تھے اپ کو شمار گلگت بلتستان کے معروف فٹ بال کھیلاڑیوں میں ہوتا تھا اپ اپنے کالج کی طرف سے گلگت بلتستان سطح پر اپنے کالج کی نماٸندگی کر چکے ہے اپ کافی کم عمری میں ایک بہترین ثنا خوان کے طور پر اپنے علاقے میں پہچانے جاتے تھے اپ کی یہی بچپن کی دینی تربیت تھی جس کے بنا پر اپ اپنی ہر مہم پر علم حضرت عباس اپنے ساتھ لے جاتے اور اور دنیا کی ہر بلندی پر پرچم عباس لہرانے کی خواہش رکھتے تھے
علی سدپارہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 فروری 1976ء گلگت بلتستان |
وفات | 5 فروری 2021ء (45 سال) کے ٹو |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | باربردار ، کوہ پیما |
کھیل | کوہ پیمائی |
درستی - ترمیم |