عمرو عیار

ایک فرضی کردار

عمرو عیار (انگریزی: Amro Ayyar) داستان ہوشربا کا کردار ہے۔اس کردار پر بے شمار ناول لکھے گئے۔عمرو عیار کے پاس ایک زنبیل ہوتی ہے جس سے وہ جو چاہے نکال سکتا ہے ۔

پہلی بار استعمال داستان امیر حمزہ
لقبعمرو
جنسمرد
خطابجادوگر

عمرو عیار بطور محاورہ

عمرو عیار اردو میں بطور محاورہ مستعمل ہے۔ عمومًا یہ عمرو عیار کی زنبیل کے طور پر کہا جاتا ہے مثلاً:[1]

دراصل ہمارے امراء اور سیاست دان ہوسِ زر اور ہوسِ اقتدار میں عمرو عیار کی زنبیل سے مشابہت رکھتے ہیں نہ کبھی یہ زنبیل بھری جائیگی اور نہ اس ہوسِ زدہ طبقے کو عوامی امنگوں کا احساس ہوگا۔ آج پانی، گیس، بجلی، پیٹرول سب کچھ اس زنبیل کے اندر چلا گیا ہے۔ آج اگر پاکستان کے ایک ہزار امراء اپنا لالچ ایک سال کے لیے ختم کر دیں تو پاکستان کی آنیوالی نسلیں بھی ایک صحت مند معاشرے کی طرح رہ سکیں گی۔

مصنفین ترمیم

ظہیر احمد، مظہر کلیم ایم اے صفدر شاہین اور اختر رضوی عاطر شاہین جیسے کئی مصنفین نے ان کے بارے میں کہانیوں کی کتابیں لکھی ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "عمرو عیار کی زنبیل اور ہوس زر"۔ 31 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2016 

بیرونی روابط: ترمیم