پاکستان کے 21 سالہ نوجوان طالب علم اور کاروباری عمر انور جہانگیر کو رواں سال ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سب سے کم عمر مندوب کا منفرد اعزاز حاصل رہا۔ وہ اس فورم کے مخصوص فورم ’گلوبل شیپر‘ یعنی دنیا کو نئی شکل و سمت عطا کرنے والے لوگوں میں بھی شامل ہو گئے، اس میں دنیا کے بہترین 50 نوجوان تیز ذہنوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ عمر انور میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے ساتھی طالب علموں کے ساتھ مل کر کراچی میں ’بحریہ میڈاس‘ نام کی ایک تنظیم بنائی ہے جو طبی میدان میں فلاحی کام کرتی ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم