کسی ٹھوس چیز کا گرم ہونے پر مائع بنے بغیر گیس کی حالت میں تبدیل ہونا عمل تصعید sublimation کہلاتا ہے۔ ایسا اس وقت ممکن ہوتا ہے جب اس چیز کا درجہ حرارت اور بخاری دباؤ اس چیز کے ٹرپل پوائنٹ کے درجہ حرارت اور بخاری دباؤ سے کم ہو۔ عام زندگی میں نوشادر (امونیم کلورائڈ), الماریوں میں سے کیڑے بــھگانے والی نیفتھالین naphthalene کی گولیاں اور ڈرائ آئس dry ice یعنی ٹھوس کاربن ڈائ آکسائڈ اس عمل کی مثالیں ہیں۔
بعض چیزوں کو خالص حالت میں حاصل کرنے کے لیے اس عمل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم