عمومی ذہانت
عمومی ذہانت (انگریزی: G factor)، جسے عمومی فراست، عمومی دماغی صلاحیت یا عمومی فراست کا عنصر بھی کہا جاتا ہے، ادراک کی صلاحیتوں کو نفسیاتی طور پر جانچنے کے لیے تیار کیا گیا طریقۂ کار ہے۔ یہ ایک ایسا پیمانہ ہے جو مثبت ارتباط کو مختلف سوچ سمجھ کے کاموں میں خلاصے کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اسی پیمانے دو شخصوں کی کارکردگی کو تقابلی اور نتیجہ خیز انداز میں جانچنے میں مدد ملتی ہے۔ عمومی ذہانت بین شخصی کار کردگی کے فرق میں 40 سے 50 فی صد فرق کا سبب بنتی ہے۔ [1]
ذہانت اور ظاہری خوش اطواری
ترمیمامریکہ اور برطانیہ میں ہونے والی ایک 2016ء کی ایک تحقیق کے مطابق دلکش چہرے والی عورتیں دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ چالاک ہوتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ نتائج اس مقولے کو غلط ثابت کرتے ہیں کہ سنہرے بالوں والی خواتین زیادہ ذہین نہیں ہوتیں۔ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق دلکش اور خوبصورت خد و خال اور جسمانی ہیئت والی خواتین نسبتاً زیادہ ذہین ، چالاک اور ہوشیار ہوتی ہیں۔ لندن اسکول آف اکنامکس میں منعقدہ اس تحقیق کے مطابق خوبصورت جوڑوں کے ہاں جنم لینے والے بچے جسمانی خوبصورتی کے علاوہ ورثے میں بہتر ذہانت بھی حاصل کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق جسمانی سطح پر دلکشی کا براہ راست تعلق عمومی ذہانت سے ہے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Kamphaus et al. 2005
- ↑ عورت کی ذہانت اس کی دلکشی میں ہے