عموم بلویٰ ایک اسلامی فقہی اصطلاح ہے، وہ حالت و کیفیت جس کے باعث عوام و خواص سبھی محظور شرعی میں مبتلا ہوں اور دین، جان، عقل، نسب، مال یا ان میں سے کسی کے تحفظ کے لیے اس سے بچنا مشقت و ضرر کا سبب ہو۔

صرف عوام کا ابتلا غیر معتبر ہے اور بعض جزئیات میں عوام لفظ جمیع کے معنی میں ہے اور مراد اکثر ہے۔

عموم بلویٰ کے فروغ و مسائل دو طرح کے ہیں۔ کچھ تو وہ ہیں جن میں محظور سے بچنا ممکن ہے، جیسے تمباکو نوشی اور کچھ وہ جن میں محظور سے بچنا ناممکن ہے، جیسے سوئی کی نوک کی مقدار پیشاپ کی چھینٹیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. فقہ اسلامی کے سات بنیادی اصول، مفتی نظام الدین رضوی، والضحی پبلی کیشنز، لاہور، صفحہ 48، ستمبر 2014ء