حضرت عمیر بن امیہ ؓ اہل کتاب صحابی رسول تھے۔

حضرت عمیر بن امیہ ؓ
معلومات شخصیت

نام ونسب ترمیم

عمیر نام، باپ کا نام اُمیہ تھا، پورا سلسلہ نسب معلوم نہیں، ذیل کے واقعہ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ یہودی تھے، ان کے ایک بہن تھی جورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کومختلف طریقہ سے تکلیف دیتی تھی اور سخت وسست کہا کرتی تھی۔

محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ترمیم

حضرت عمیر رضی اللہ عنہ کوایک روز غصہ آیا اور چپکے سے اسے قتل کر دیا، جب اس کے لڑکوں کوخبر ہوئی توبہت برہم ہوئے اور آپ کی بجائے ایک دوسرے شخص کوقاتل سمجھ کراس سے بدلہ لینا چاہا، حضرت عمیر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے قتل کیا ہے، فرمایا اپنی بہن کوقتل کرڈالا؟ کہا: ہاں! یارسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! وہ آپ کوبہت تکلیف دیا کرتی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لڑکوں کوبلوایا اور واقعہ پوچھا؛ انھوں نے ایک دوسرے شخص کا نام لیا؛ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں عمیر رضی اللہ عنہ کا نام بتلایا اور اُن کوسمجھا بجھا کرمعاملہ رفع دفع کر دیا۔ جس عورت کوانھوں نے قتل کیا تھا اس کے متعلق تصریح ہے کہ وہ یہودیہ تھی [1] اور چونکہ وہ آپ کی بہن تھی اس لیے آپ بھی یہودی رہے ہوں گے، واللہ اعلم۔

حوالہ جات ترمیم

  1. (اسدالغابہ:2/140)