عنبر ناگ ماریا

اے حمید کی بچوں کے لیے لکھی گئی افسانوی سیریز

پاکستان میں بچوں کے ادب کے لیے یوں تو کافی ناولز اور کہانیاں لکھی گئیں۔ لیکن طویل ترین عرصے تک طویل ترین کہانی کا اعزاز بلا شبہ مشہور و معروف مصنف اے حمید کی عنبر ناگ ماریا کو دیا جا سکتا ہے جس کی دو سو ستاسی اقساط لکھی گئیں جن میں ہر قسط کی کم از کم صفحات کی تعداد ایک سو دس ہے جبکہ طویل حصوں کی طوالت چار سو صفحات تک بھی جا پہنچتی ہے۔

موت کا تعاقب ترمیم

عنبر ناگ ماریا کی پہلی سو کہانیوں کی سیریز موت کا تعاقب کے نام سے شائع ہوئی۔ اس سیریز میں یہ ناول شامل ہیں:

  1. مصر کی ملکہ
  2. فرعون کی تباہی
  3. پھانسی کے تختے پر
  4. شہزادے کا اغوا
  5. روحوں کا شہر
  6. ہڑپہ کا شیش ناگ
  7. زہر کا پیالہ
  8. مردوں کی سرائے
  9. مکڑے کا جال
  10. میں سانپ ہوں
  11. سفید عقاب
  12. قبر کی آواز
  13. نیلی آنکھیں
  14. قبر سے فرار
  15. بدروحوں کا مسکن
  16. کالا طوفان
  17. سرکٹا بھوت
  18. آدم خور وحشی
  19. قاتل ساتھی
  20. چھ لاشیں
  21. ناگ زندہ ہو گیا
  22. سرائے کی چڑیل
  23. سرخ بالوں والا قاتل
  24. زہریلی بانسری
  25. قاتل کی تلاش
  26. پل ٹوٹ گیا
  27. طوفانی دریا
  28. خونی مکان
  29. موت کا جہاز
  30. سمندر میں لاش
  31. سانپ دیوتا
  32. سلیمانی انگوٹھی
  33. پراسرار جہاز
  34. آتشی اژدہا
  35. اوپر موت نیچے موت
  36. پراسرار پالکی
  37. سمندری قزاق
  38. زرد لاش
  39. سنہری موت
  40. خونی پل
  41. خونی آنکھیں
  42. سازش کا جال
  43. جہاز کا اغوا
  44. لاش کے ٹکڑے
  45. خونی کھیل
  46. بوڑھا جادوگر
  47. مکار نجومی
  48. اٹھارہ لاشیں
  49. جادو کا پہاڑ
  50. آنکھیں نکال دو
  51. سرخ روشنی کا راز
  52. موت کی شعاعیں
  53. جزیرے سے فرار
  54. ڈراؤنی آوازیں
  55. خونی دروازے
  56. دیا بجھ گیا
  57. آدم خور دیو
  58. پھانسی کی کھوپڑی
  59. نقاب پوش قاتل
  60. اور قبر کھل گئی 1
  61. پراسرار انسان
  62. گرجے کا تابوت
  63. دیوی کمپالا کا جال
  64. شعلے ہی شعلے
  65. قیدیوں کا فرار
  66. سانپوں کا پٹارا
  67. پراسرار سگنل
  68. پہاڑ پھٹ گیا
  69. آدھی رات کا بھوت
  70. صندوق میں لاش
  71. برف کا طوفان
  72. منگول ڈاکو
  73. بھوپت ڈاکو
  74. کالا ڈاکو
  75. وحشی جلاد
  76. کشتی اور طوفان
  77. غیبی ڈرائیور
  78. خونی برج
  79. سپیرے کی تلاش
  80. بن مانس کا دماغ
  81. ٹرین میں قتل
  82. تین ڈاکو اور سوداگر
  83. وحشی لڑکی
  84. خونی جزیرہ
  85. دمشق کا چور
  86. ہیروں کی چوری
  87. موت کا کیمپ
  88. ناگ اور اژدہا
  89. پراسرار قلعہ
  90. اڑن طشتری کی تلاش
  91. آتش فشاں وادی
  92. خانہ بدوش جادوگرنی
  93. خطرناک چٹانیں
  94. سانپ کی آواز 1
  95. خونی قبرستان
  96. ہلتی کھوپڑی
  97. خلائی قبر
  98. عنبر اور خونی جزیرہ
  99. آدم خوروں سے فرار
  100. ناگ ماریا غائب ہو گئے

اپنے دور میں یہ اتنی مقبول ہوئی کہ مصنف کو اس کی مزید اقساط عنبر ناگ ماریا کی واپسی کے نام سے لکھنی پڑی۔

عنبر ناگ ماریا کی واپسی ترمیم

اس سیریز میں یہ ناول شامل ہیں:

  1. لاش سے ملاقات
  2. جہاز ڈوب گیا
  3. مندر کی چڑیل
  4. پراسرار غار کی مورتی
  5. ناگ لندن میں
  6. تابوت میں سانپ
  7. موت کا دریا
  8. سانپ کا انتقام
  9. سانپ کی آواز
  10. ناگ کا قتل
  11. شاہ بلوط کا خزانہ
  12. پتھر کا ہاتھ
  13. طوفانی سمندر کا بھوت
  14. ڈائنا سورس کا جزیرہ
  15. سیاہ پوش سایہ
  16. انسانی بلی
  17. سانپوں کا جنگل
  18. ماریا اور بن مانس
  19. قبر نما انسان
  20. لکشمی دیوی کا انتقام
  21. ناگ اور جادوئی ترشول
  22. ناگ عنبر مقابلہ
  23. لاش کی چیخ
  24. آسیب کی رات
  25. 99 سیڑھیوں کا  راز
  26. عنبر پھانسی کی کوٹھڑی میں
  27. ماریا اور جادوگر سانپ
  28. نقلی ناگ کی سازش
  29. بابل کی بدروحیں
  30. قبر کی دلہن
  31. آدھا گھوڑا آدھا انسان
  32. ناگ ناگن مقابلہ
  33. ایک آنکھ والی عورت
  34. مردوں کی شہزادی
  35. سانپوں کا دربار
  36. قبر اور ڈھانچہ
  37. عقرب دیوتا کا پجاری
  38. کٹا ہوا زندہ ہاتھ
  39. عنبر لاہور میں
  40. چڑیلوں کی ملکہ
  41. مردہ ہونٹ اور ماریا
  42. رات کا کالا کفن
  43. کھنڈر کی بدروحیں
  44. ممبوطوش اور ناگ
  45. ماریا سونے کی مورتی بن گئی
  46. ناگ غائب ہو گیا
  47. خون کی آبشار
  48. شیشے کی آنکھ پتھر کا دل
  49. خونی لومڑی
  50. کھوپڑیوں کا محل
  51. ماریا بوتل میں بند ہو گئی
  52. خون کی پیاس
  53. ناگ اور سپرمین
  54. پتھریلی آنکھ والا جاسوس
  55. ناگ اور ناگن رنگامتی
  56. چار پراسرار سپیرے
  57. امبا دیوی کی مورتی
  58. خفیہ منتر کی تلاش
  59. موت کا وعدہ
  60. اور قبر کھل گئی
  61. لاش کا دوسرا جنم
  62. ماریا قتل ہو گئی
  63. خالی تابوت یاقوتی سانپ
  64. ماریا اور ممی کی لاش
  65. نیلی قبر کا خفیہ راستہ
  66. عنبر سانپ بن گیا
  67. عنبر اور ڈسکو مردے
  68. کیٹی پھانسی کے تختے پر
  69. عنبر انگوٹھی میں اتر گیا
  70. دیوی روشنک کے اژدہا
  71. عنبر کا سر کٹ گیا
  72. چنگیز خان لاہور میں
  73. دیوتا قتلام پر قربان کردو
  74. ماریا سانپ بن گئی
  75. روح اور سانپوں والے بہن بھائی
  76. ماریا انار کلی میں
  77. قبر مرتبان اور ہڈیاں
  78. سیاہ کفن پوش بلا
  79. پراسرار فرعون کا ڈھانچہ
  80. طلسمی تختی اور سانپوں کا غار
  81. قفل والا پراسرار چہرہ
  82. ڈاکو سپاٹا اور عابدہ کا پتلا
  83. روتی آنکھوں والا چراغ
  84. کھوپڑی پر جلتی موم بتی
  85. زرد آنکھوں والی پراسرار عورت
  86. رشی بال کی روح اور بن مانس
  87. اژدہا اور عیار پجاری
  88. انسانی سر والا چمگادڑ
  89. شرطوم سپیرا اور مہاناگ
  90. خوفناک سمندری آنکھ
  91. ناگن مجھے کاٹو
  92. نقلی ماریا
  93. جاسوس سانپ
  94. سامری کے اژدہا
  95. سمندری جوگن
  96. عنبر ناگ ماریا کراچی میں
  97. عنبر ناگ کو قتل کردو
  98. ناگن رقاصہ
  99. سبز خلائی انسان
  100. عنبر ہوشیار

عنبر ناگ ماریا کیٹی خلا میں ترمیم

مصنف کو اس کے اختتام تک لانے کے لیے آخری سیریز عنبر ناگ ماریا کیٹی خلا میں لکھنی پڑی۔ اس سیریز میں یہ ناول شامل ہیں:

  1. خلائی جہاز کی ممی
  2. غیبی خلائی شیطان
  3. ماریا دوزخ میں
  4. خلائی کمرہ
  5. مردوں کا سیارہ
  6. خونخوار انسانی لومڑی
  7. خطرناک طلسمی روشنی
  8. ہیبت ناک قلعہ
  9. غیبی شیشہ
  10. ماتا دیوی کا گدھ
  11. آدھی عورت آدھا سانپ
  12. عنبر اور خلائی مخلوق
  13. کیٹی اور زندہ لاش
  14. ماریا طوفانی رات میں
  15. خطرناک تجربہ
  16. سانپ کا قیدی
  17. موت کی چھلانگ
  18. مردے کی موت
  19. قبر کا ہاتھ
  20. جزیرے کا بھوت
  21. خوفناک مقابلہ
  22. ماریا کا پتلا
  23. مینار کا بھوت
  24. انسانی تیندوا
  25. غیبی لاش
  26. خونی راز
  27. سرکٹا ناگ
  28. عنبر کی قبر
  29. چاہ بابل کے قیدی
  30. منحوس مورتیاں
  31. ملنگنی ناگن
  32. قبرستان کی ڈراؤنی رات
  33. منگلا دیوی کا ترشول
  34. ماریا کھوپڑی میں
  35. آسیبی چیخ
  36. باپ کی خوشبو
  37. تابوت والی لڑکیاں
  38. آدم خور شکاری
  39. بھٹکتی روحوں کا شہر
  40. بچھو لڑکی
  41. ویران مینار
  42. ناگ کا دشمن تھیو سانگ
  43. مردے کی راکھ
  44. آدھا زندہ آدھا مردہ
  45. لائٹ ہاؤس کے ڈھانچے
  46. بوتل میں بند ناگ
  47. کیٹی سانپ کے آگے
  48. ممی شہزادی
  49. ناگ کی قبر
  50. سایوں کے جنازے
  51. ڈراؤنی عورت کا طلسم
  52. مجھے کاٹو ناگ
  53. طلسمی کتاب
  54. مردہ دیوتا
  55. کنکھجورا عورت
  56. جولی سانگ کون تھی
  57. کھوپڑی رگڑو
  58. قبر خالی مردہ غائب
  59. کستوری ناگن
  60. سانپ کی بیوی
  61. ناگن محل
  62. مرتبان کی آوازیں
  63. تابوت میں آ جاؤ
  64. ہمشکل ناگ
  65. ڈراؤنی آواز کا راز
  66. بدروحوں کی چٹانیں
  67. جھینگو کی بدروح
  68. خلائی جہاز کی تباہی
  69. قبر کی سرگوشی
  70. لاش ناگ
  71. قبر کی سیڑھیاں
  72. گنڈاپ کون تھا
  73. گنڈاپ کی موت
  74. بھیانک سفر
  75. وہ بوتل میں بند ہو گئی
  76. خونی بالکونی
  77. ناگ کراچی میں
  78. سپیرا جاسوس
  79. پتھر کی دلہن
  80. قبر کا شعلہ
  81. بدروح جولی سانگ
  82. کھوپڑی محل
  83. خلائی تختی کا راز
  84. ناگ پتھر بن گیا
  85. قبر کا عذاب
  86. شہزادی ناگن
  87. چاندنی رات میں سانپ

بچوں کی طویل داستان ترمیم

شاید بچوں کے لیے اس قدر طویل داستان دنیا میں کہیں اور نہ لکھی گئی ہو۔ دو سو ستاسی اقساط کے باوجود بھی یوں لگتا ہے جیسے کہ اس کہانی کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہو۔ اگر مصنف اے حمید زندہ ہوتے تو شاید اس پر مزید کام کرتے لیکن ان کی وفات نے اس دلچسپ داستان کو تشنہ ہی چھوڑ دیا۔ [1] [2]

حوالہ جات ترمیم