عوام کا نمائندہ
عوام کا نمائندہ (انگریزی: A Man of the People) نائیجیریائی ادیب چینوا آچہ بہ کا ایک ناول یے۔ یہ ناول اس نے افریقا کے ایک نئے آزاد ملک کے پس منظر میں لکھا ہے۔
کتاب کا سرورق | |
مصنف | چینوا آچہ بہ |
---|---|
مترجم | تنویر جہاں |
ملک | امریکا |
زبان | انگریزی |
ناشر | مشعل بکس |
طرز طباعت | مطبوعہ (مجلد) |
قبل ازاں | Arrow of God |
کہانی
ترمیماوڈیلی (ناول کا راوی) ایک نوجوان دانشور ہے جس کا مقامی سیاست اور ثقافت کی جانب برتری کا رویہ اصل میں اس کی اخلاقی قدروں سے زیادہ اس کی سادگی کے باعث ہے۔ چیف نانگا، اوڈیلی کا سابقہ استاد، ایک دیہی سیاست دان ہے جو اچانک ملک کا وزیر ثقافت بن جاتا ہے۔ قدیم اور جدید کا سارا تصادم ان دونوں افراد کے ڈرامائی ٹکراﺅ میں پنہاں ہے، جو سیاست کے علاوہ عورتوں پر بھی لڑتے ہیں۔ اس تصادم اور ناول دونوں کا اختتام فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے پر ہوتا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Mercedes Mackay (جنوری 1967)۔ "Review: A Man of the People by Chinua Achebe"۔ African Affairs۔ ج 66 شمارہ 262: 81