عکاظ (میلہ)
عکاظ، زمانہ جاہلیت میں منعقد ہونے والا عربوں کا ایک مشہور قومی، ملی اور عملی میلہ جس میں شرکت کے لیے دور دور سے عرب قبائل آتے تھے۔ اس میں زیادہ تر توجہ اپنے اپنے قبائل کی بہادری اور ان کے کارنامے پیش کرنے کی منعطف ہوتی۔ شعرا اپنا اپنا کلام پیش کرنے اور فیصلے کے لیے بیت اللہ میں لٹکا دیا کرتے تھے۔ ایک روایت کے مطابق سبعہ معلقہ (سات مشہور عربی قصائد) کے ترتیب عکاظ کے عملی مقابلوں کا نتیجہ ہے۔ اس مقابلے میں جس شاعر کا قصیدہ منتخب کیا جاتا اسے سونے کے پانی سے تحریر کرکے کعبۃ اللہ کی دیوار پر آویزاں کیاجاتھا۔
حوالہ جات
ترمیم- کتاب:مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص- 1082
- کتاب:مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص- 1083