غلام محمد (جہلم کا باشندہ)
(غازي غلام محمد سے رجوع مکرر)
غازی غلام محمد عرف سائیں گام ایک نعت خوان اوربرطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) کے شہر جہلم کے رہائشی تھے۔
واقعہ
ترمیم27 مئی 1937ء کو عید میلاد النبی کا جلوس نکلا ہوا تھا اس جلوس میں ایک دیہاتی گدھے پر سوار تھا جسے دیکھ کر جہلم کے سنت سنگھ بزار اورشام سنگھ نے بطور گستاخی اس گدھا سوار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا "یہ نبی کی سواری جا رہی ہے" غازی غلام محمد سے یہ گستاخی برداشت نہ ہوئی اور موقع ملتے ہی 30 مئی 1937ء کے دن سنت سنگھ بزار کو جہلم شہر میں اس کی کپڑے کی دکان پر قتل کر دیا۔ ان پر قتل کا مقدمہ چلا، عدالت میں آپ نے بخوشی اعتراف قتل کیا جس کی پاداش میں انھیں 2 دسمبر 1937ء بمطابق 27 رمضان 1356ھ بروز جمعرات پھانسی ہوئی ان کا مزار بلال ٹاؤن جہلم میں واقع ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ تحریرکتبہ بر مزارغازی غلام محمد شہید