غازی علم الدین(پروفیسر)

(غازی علم الدین سے رجوع مکرر)

پروفیسر غازی علم الدین یکم جنوری 1959ء میں قصور کے ایک نواحی قصبے "برج کلاں " میں میاں شہاب الدین کے گھر پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم پرائمری اسکول برج کلاں اور ثانوی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول گنڈا سنگھ والا ضلع قصور میں حاصل کی جبکہ انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کاامتحان گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور سے پاس کرکے ایم اے عربی اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور ‘ ایم اے اسلامیات پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا ۔ جبکہ ایم فل کی ڈگری علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے 1999ء حاصل کرکے تدریسی شعبے کو ذریعہ معاش بنایا اور گورنمنٹ انٹرکالج فورٹ عباس ضلع بہاولنگر سے ملازمت کا آغاز کیا۔بعد ازاں کوٹلی ‘ میرپور ‘ ڈڈیال آزادکشمیر کے کالجز میں تدریسی فرائض انجام دیے۔مئی 2013ء میں آپ کو پرموٹ کرکے پرنسپل گورنمنٹ کالج گل پور آزادکشمیر تعینات کر دیا گیا جہاں آپ جنوری 2014ء تک تعینات رہے۔بعد ازاں گورنمنٹ ڈگری کالج افضل پور ‘ پوسٹ گریجویٹ ایجوکیشن کالج میرپور میں بطور پرنسپل خدمات انجام دے کر بیسویں گریڈ میں 31دسمبر 2018ء کو ریٹائر ہو گئے ۔

تصانیف

ترمیم

آپ کی تصانیف میں اہم یہ ہیں،

  1. میثاق عمرانی ‘
  2. لسانی مطالعے ‘
  3. تنقیدی تجزیاتی مطالعے ‘
  4. سروش اقبال کے نام ‘
  5. تخلیقی زاویے
  6. لسانی لغت ‘
  7. اردو معیار اور استعمال ‘ ‘
  8. اہل قلم کے مکاتیب بنام غازی علم الدین

شامل ہیں۔آپ کے ستر سے زائد مضامین علمی و ادبی اور تحقیقی رسائل میں اشاعت پزیر ہوئے جبکہ بھارت میں تیس سے زائد علمی و ادبی رسالوں میں آپ کے تحقیقی مضامین شامل اشاعت ہوئے۔لسانی مطالعے‘ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں پی ایچ ڈی (پشتو) کے نصاب میں شامل ہیں