غشائی پردار حشرات
غشائی پردار حشرات (علمی نام: Hymenoptera) حشرات میں سے ایک رتبہ ہے جو دنیا کے ہر علاقے میں بایا جاتا ہے۔ دنیا کی معیشت میں اهم رول ادا كرتا ہے۔ موجودہ زمانے میں اس زمرے ميں 1 لاکھ 50 ہزار قسمیں ہیں جن ميں سے آرہ مکھیاں، تمبوڑیاں، شہد کی مکھیاں اور چیونٹیاں سب سے مشہور ہیں۔ غشائی پردار حشرات دو اصلی زريں رتبوں اور 70 خاندانوں ميں تقسيم ہوتے ہيں:
تاریخ
ترمیمغشائی پردار حشرات سے پہلی ابتدائی اقسام ٹرائیسک کے زمانے میں (250 ملین سال پہلے) رہتے تھے۔ ان قدیم حشرات سے Xyelidae خاندان سب سے مشہور ہے۔ اجتماعی طور پر رہنے والے حشرات کریٹیشیس کے زمانے ميں ارتقا پزیر ہو گئے۔
توصيف
ترمیمغشائی پردار حشرات اجتماعی حشرات سے ہيں۔ ان کی لمبائی 0.1 مِلی میٹر سے 6 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ ان کے پاس پروں کے دو جوڑے، جَبڑے کا ایک جوڑا، ڈنک، مرکب آنکھیں اور تين ننھی آنکھیں ہوتی ہيں۔ کئی حشرات کے پاس طویل سونڈ ہوتی ہے جس کی مدد سے پھولوں سے نیکٹر پی سکتے ہيں۔ غشائی پردار حشرات کے پاس چار ارتقائی مرحلے (انڈا، حور لاروا، پیوپا ،بالغ حشرہ ) ہيں۔
حوالہ جات
ترمیم- Světem zvířat Bezobratlí autoři: Jan Hanzák, Ladislav Halík, Marie Mikulová Vydalo nakl. Albatros 1973