کرکری ہڈی
(غضروف سے رجوع مکرر)
کُرکُری ہَڈی (cartilage) کوچَبنی ہَڈی یا نرم ہڈی اور یا مرمری ہڈی یا کارٹیلیج بھی کہا جاتا ہے۔یہ انسانی جسم کے جوڑوں میں ہڈیوں کے درمیان ایک نرم، چکنی اور لچک دار ہڈی ہوتی ہے۔ یہ کسی جوڑ پر ہڈیوں کے آپس میں ملنے والے مقام پر ہڈیوں کی سطح کو چکنا رکھتی ہے جس سے ہڈیوں کو حرکت اور موڑنے کے دوران تکلیف نہیں ہوتی اور ہم آسانی سے اٹھ بیٹھ سکتے ہیں۔