غلاف زمین
قشر الارض کے نيچے واقع ايک موٹى چٹانى پرت ہے۔ يہ سطح زمین سے تقريبا 2900 کلوميڑ گہرى ہے۔ اس غلاف کے اوپرى حصہ ميں درجہ حرارت °870 درجۂ صد (celsius) سے شروع ہوکر اس کى آخرى انتہا °4400 تک بڑھتا چلا گيا ہے۔ اس غلاف کا اوپرى حصہ ٹھوس چٹانى ہے جبکہ اس کا نچلا حصہ نسبتاً کم ٹھوس اور سيال ہے۔