غَیبت صغریٰ عقائد شیعہ میں سے ایک عقیدہ ہے۔ شعیہ نقطۂ نظر سے مختصر مدت تک امام زمانہ مہدی علیہ السلام کے عوام الناس کی نظروں سے اوجھل ہوجانے کو کہتے ہیں اور شیعہ تعلیمات کے مطابق یہ وہ دور ہے جس کے دوران امام مہدی علیہ السلام ( بارہویں امام اہل تشیع) نے خفیہ زندگی اختیار کی اور صرف چار نمائندوں ( جو نواب اربعہ کہلاتے ہیں )کے توسط سے شیعیان اہل بیت سے رابطہ میں تھے۔ عقائد اور تاریخی شواہد کے مطابق سنہ 260ہجری (بمطابق سنہ 874عیسوی) میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے فوراً بعد ہمارے بارھویں امام کی امامت کا آغاز ہوا۔[1]اور دور غیبت صغرٰی کا بھی آغاز ہوا جو تقریباً 70 برس جاری رہنے کے بعد سنہ 329ہجری (1-940 عیسوی) پر اختتام پزیر ہوا۔ اسے غیبت اولی بھی کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. مکارم شیرازی، ناصر، دائرةالمعارف فقه مقارن، قم، ایران، ص104، شابک: 1-021-533-964