غیررمزی
وراثیات میں غیر رمزی ڈی این اے، DNA کے ایسے حصوں کو کہا جاتا ہے کہ جو لحمیات (پروٹین) کی تیاری میں حصہ نہیں لیتے۔ اس بات کا ذکر یہاں بے جا نہ ہوگا کہ DNA سے RNA تشکیل پاتا ہے اور پھر اس آراین اے سے پروٹین کی تخلیق کی جاتی ہے۔ لہذا اوپر کی تعریف کے مطابق یوں کہا جا سکتا ہے کہ ڈی این اے دراصل لحمیات کی تیاری کے لیے آر این اے کو ہدایات جاری کرتا ہے یعنی اس کے پاس وہ رموز (codes) ہوتے ہیں جن سے لحمیات تیار کی جا سکتی ہیں اس طرح کوڈ مہیا والا ڈی این اے رمزی کہلاتا ہے جبکہ ڈی این اے کا وہ حصہ جو ایسا نہیں کرتا اور لحمیات تیار کرنے کے رموز نہیں مہیا کرتا اس کو غیر رمزی ڈی این اے کہا جاتا ہے۔ |