غیر ارضی حیات
غیر ارضی یا غیر زمینی حیات (extraterrestrial life) سے مراد وہ زندگی (زندہ جسم) ہے جس کا تعلق سیارہ زمین سے نہ ہو۔
فی الحال یہ فقط فرضی جاندار ہیں جو بیکٹیریا جیسے سادہ اجسام سے لے کر اِنسان سے بھی کافی ترقی یافتہ مخلوقات تصوّر کیے جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کے خیال میں ایسی خلقت کا ہونا خارج اَز اِمکان نہیں ہے، تاہم اِس کے موجود ہونے کے اَب تک صرف متنازع ثبوت ہی ملے ہیں۔
اِسے عام طور پر خلائی مخلوق (aliens) ہی کہہ دیا جاتا ہے اور ان کا مطالعہ بروں حیاتیات (exobiology) کہلاتا ہے جو دراصل فلکی حیاتیات کا ایک حصّہ ہے۔
ویکی ذخائر پر غیر ارضی حیات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |