غیر مشروط محبت
غیر مشروط محبت (انگریزی: Unconditional love) ایک ایسی قسم کی محبت ہے جس میں ایک فریق دوسرے شخص سے کوئی فائدہ نہ ہونے کی صورت میں بھی شانہ بہ شانہ موجود رہے۔ یہ محبت کے حامل شخص کو عملًا تمام مفاد بر آمد طرز ہائے عمل سے ماورا طور پر متحرک کرتی ہے اور کسی بھی طرح سے باہمی تعاون پر انحصار نہیں کرتی ہے۔ یہ مکمل اور مکمل طور پر بے لوث ہوتی ہے۔[1] افلاطونی محبت اور ماں کی محبت اس کی ممکنہ مثالیں ہو سکتی ہیں، اگر چیکہ عام معاشقہ یا مرد و زن کی محبت بھی کبھی بے لوث شکل اختیار کر سکتی ہے، خاص طور پر جب وہ ایک طرفہ ہو یا پھر کسی ایک فریق کو اپنے ذاتی مفاد سے یاتھ دھونا پڑے۔
تعریف
ترمیمغیر مشروط محبت عملی نقطہ نظر سے دیکھنے پر مکمل طور پر بغیر حدود یا بندشوں کے نہیں ہے۔ اس سے مراد ایک شخص کا یہ اظہار ہے کہ "میں اپنی محبت بلا معاوضہ (کسی بدلے کے بغیر) اور شرط پیش کر رہا ہوں۔" اس سے مراد یہ ہے کہ جب ہم اپنی محبت پیش کرتے ہیں، ہم کسی باز ادائیگی کی توقع یا طمع نہیں رکھتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اس طرح کی غیر مشروط انسانی تعلقات میں قائم کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بر عکس مطلب یہ ہے کہ پیش کردہ محبت "بندشوں کی اسیر" ہے۔ اس سے طاقت اور ایک دوسرے پر قابو پانے کی کوششوں میں عدم توازن قائم ہو سکتا ہے۔[2]