فائزہ احمد ملک (پیدائش 15 مئی 1970) ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو 2002 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر رہی ہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

وہ 15 مئی 1970 کوپاکساتن کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔[1] انھوں نے 1989 میں کوئین میری کالج لاہور سے بیچلر آف آرٹس کی تعلیم حاصل کی [1]۔

سیاسی کیریئر

ترمیم

2002کے عام انتخابات

ترمیم

وہ 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئیں۔[2]

فائزہ ملک سیاست میں براہ راست چناوؤ میں حصہ لے کر پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنیں بلکہ خواتین کے لیے پہلی بار مخصوص نشستیں بڑھنے کے بعد پی پی پی نے انھیں پارلیمنٹ میں بھیجنے کے لیے خواتین کی مخصوص نشست کا استعمال کیا۔

2008 کے عام انتخابات

ترمیم

وہ 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئیں۔[3]

2013 کے عام انتخابات وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے تیسری بار بھی منتخب ہوگئیں۔[4] [5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 2017-06-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  2. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 2017-07-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  3. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 2017-07-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  4. "PML-N secures maximum number of reserved seats in NA"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 2018-01-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06
  5. "2013 election women seat notification" (PDF)۔ ECP۔ 2018-01-27 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا (PDF)۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06