فائزہ خان
فائزہ خان ایک پاکستانی بصری فنکار، کیوریٹر اور سرگرم کارکن ہیں ، جو اگست 1975 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک تخلیق پسند اور آئل پینٹر ہیں ، جنھوں نے اپنے تخلیقی ارتقا میں سماجی و سیاسی امور اور پیچیدہ انسانی جذبات کو یکجا کیا ہے ۔ پاکستان اور امریکا دونوں میں فائزہ خان کے کام کی نمائش ہوئی ہے۔[1]
ذاتی زندگی
ترمیمفائزہ خان پروفیسر ایوب صابر اور شیرین ایوب کی پہلی اولاد ہیں۔ ان کے والد نے ایبٹ آباد کے گورنمنٹ کالج میں پڑھایا ، انھوں نے پاکستانی شاعر اور فلسفی علامہ اقبال سے متعلق متعدد کتابیں اور مضامین لکھے۔ [2] ڈاکٹر ایوب صابر کو حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا ہے۔ فائزہ خان کی والدہ ، بھی ایک فنکار تھیں ، انھوں نے بھی اپنے دوبچوں کے ساتھ ساتھ فائزہ کی پرورش کے لیے شادی کے بعد بصری فن کو ترک کیا۔ فائزہ خان نے پانچ سال کی عمر میں ہی رنگ بھرنے کا جنون ظاہر کیا تھا ، تاہم ، بعد میں کئی برسوں تک انھیں باقاعدہ فنکارانہ تربیت نہیں ملی۔ انھوں نے آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد میں کلاس پریپ (1980) سے ہائر سیکنڈری لیول (1993) تک تعلیم حاصل کی۔
تعلیم
ترمیمفائزہ خان نے اپنی ثانوی تعلیم پاکستان کے ایبٹ آباد میں حاصل کرنے کے بعد ، لاہور پاکستان سے بی اے کی سند مکمل کی۔ اس کے بعد انھوں نے اسٹوڈیو پینٹنگ کی تربیت حاصل کی اور ریاستہائے متحدہ امریکا کی اوکلاہوما یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ [3] آرٹ کے علاوہ ،فائزہ خان نے نجی اداروں سے ویب ڈویلپمنٹ ، جاوا اور سی ++ میں سرٹیفکیٹ کورس مکمل کیا۔
شادی
ترمیمفائزہ خان نے 2001 میں ڈاکٹر ملک عماد خان سے شادی کی۔ وہ 2003 میں امریکا سے پاکستان واپس چلی گئیں اور اب اپنے اہل خانہ کے ساتھ پاکستان کے شہر اسلام آباد میں رہائش پزیر ہیں۔[4]
آرٹ کیریئر
ترمیم1998 کے اوائل سے فائزہ خان کامیابی کے ساتھ اپنی پینٹنگز کی نمائش کررہی ہیں۔[5] 1998 انھوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز طالب علمی کے ساتھ ساتھ سینئر سطح پر بھی مختلف گروپ شوز میں حصہ لے کر کیا تھا۔ 2009 میں ہنر کدا کالج آف ویوزل اینڈ پرفارمنگ آرٹس میں ان کی علامتی پینٹنگز کی واحد نمائش کو آرٹ کے نقادوں نے شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔
سماجی سیاسی سرگرمی
ترمیمبطور آرٹسٹ ، فائزہ خان نے پاکستان میں معاشرتی اصلاحات کی حوصلہ افزائی اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے شعور بیدار کرنے اور پلیٹ فارم تیار کرنے کی ذمہ داری اپنے ساتھ لی۔ انھوں نے آرٹ اور ایکٹیوزم کے ذریعے پاکستانی معاشرے میں کثرتیت کو فروغ دینے کے لیے ایک تنظیم 'راسٹی' کی بنیاد بھی رکھی۔
وکالت
ترمیمفائزہ خان نے راسٹی کے نام سے ایک غیر منافع بخش تنظیم کی بنیاد رکھی جس کے ذریعے وہ ایک بہتر پاکستان کے لیے کوشاں ہیں۔ تنظیم کے توسط سے ان کا کام پاکستان میں توہین مذہب کے قوانین ، آنر کلنگ ، خواتین کی نسل کشی ، معاشرتی ، معاشی اور سیاسی ناانصافیوں ، بچوں سے زیادتی وغیرہ کے امور کی عکاسی کرتا ہے۔ [6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Report in The News, leading newspaper of Pakistan, on Sunday, 24 May 2009. Article titled as 'Showcasing Human Emotions in Luminous Colors', p. 1
- ↑ Latest of many books published is "Kalam e Iqbal per fanni Eitrazat" by Prof. Doctor Ayub Sabir, published by Poorab Academy, first Edition March 2012, p. 2.
- ↑ Report published in The News, newspaper, Islamabad, Pakistan. Article titled as "Showcasing Human Emotions in Luminous Colors" on Sunday, 24 May 2009, p. 3
- ↑ Article published about her personal life in Dateline Islamabad, newspaper, titled as Poetry mingles with art at Hunerkada by Jonaid Iqbal on Thursday, 15 March 2012, p. 4.
- ↑ Reports by The Nation, and The News, Pakistan on Monday, 3 May 2009, p. 5.
- ↑ http://www.rastayngo.com آرکائیو شدہ 9 جنوری 2016 بذریعہ وے بیک مشین, p.15.