پاکستان ٹیلی ویژن کے سینیئر اداکار (ولادت: 1941ء - وفات: 23 فروری 2017ء)

فاروق ضمیر غوری 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہو گیا تھا۔

فاروق ضمیر نے فنی کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں ’’رانی‘‘، ’’گڑیا‘‘،’’سراغ زندگی‘‘، ’’کاغذ کی ناؤ‘‘ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔

اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے، کرداروں سے ان کی مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی، وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے۔

فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔ وہ 23 فروری 2017ء کو خالق حقیقی سے جاملے۔