فاسٹ
فاسٹ (فائنڈیشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) ایک نجی قومی ادارہ ہے جو 1980 میں قائم ہوا تھا۔ اس ادارے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کمپیوٹر سائنس کے ادارے بنائے جنھیں فاسٹ اسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس کا نام دیا گیا۔ جولائی 2000 میں حکومت پاکستان نے اس کے ان اداروں کو ملا کر ایک یونیورسٹی کا درجہ دے دیا۔ اس یونورسٹی کا نام نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز رکھا گیا۔ 2006 تک اس یونیورسٹی کے کیمپس کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں قائم ہیں۔