فتاوی عزیزی شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی کے فتاویٰ پر مشتمل تالیف ہے۔
شاہ عبد العزیز کی مذہبی اور علمی جواہر ریزوں پر مشتمل فارسی تصنیف ’’فتاویٰ عزیزی‘‘ کی دو جلدیں آپ کے تبحر علمی کا نچوڑ اور دینی معلومات کا وقیع سرمایہ ہیں، فقہ وعقائد، تفسیر وتشریح اور تصوف وکلام کے اس مقبول ومعروف دینی و علمی مجموعے سے ملت اسلامیہ کے تمام طبقات کے علما وطلباء اور متلاشیانِ حق ہر دور میں مستفید ہو سکتے ہیں، شرعی احکام اور عجیب وغریب مسائل دینیہ کے تحقیقی جوابات پر مشتمل آپ کا یہ بیش بہا علمی خزانہ آپ کے تبحر علمی کا واضح ثبوت ہے، شاہ صاحب اپنے زمانے میں ہمیشہ ہندوستانی مسلمانوں کے درس وتدریس، افتاء وفصل خصومات اور ان کی تعلیم و تربیت میں مصروف رہے، علاوہ ازیں مسلمانوں کے وسیع پیمانے پر سوالوں کے جواب دینا آپ کی تمام علوم ظاہری وباطنی میں کامل مہارت کی ایک پختہ دلیل ہے ۔ فتاوی عزیزی تفسیر و تشریح،عقائد و تصوف، خلافت اور فقہ کے موضوعات کے علاوہ چند رسائل پر مبنی ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. شاہ عبد العزیز دہلوی اور ان کی علمی خدمات،ص:267۔ ڈاکٹر ثریا ڈار ، : ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور