فتح خان بندیال (انگریزی: Fateh Khan Bandial) ایف کے بندیال کے نام سے مشہور تھے، وہ وفاقی سیکرٹری رہے، عبوری حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ بھی بنائے گئے۔ پرانے بیوروکریٹ تھے اور بہت دبنگ افسر تھے۔ 1968ء میں لاہور کے ڈپٹی کمشنر تعینات ہوئے۔فتح خان بندیال جنرل ضیاء الحق کے طیارہ حادثہ میں انکوائری افسر بھی رہے ہیں۔ بعد میں تین ماہ کے لیے وفاقی وزیر داخلہ بنائے گئے تھے۔ ان کی ایک بیٹی کی شادی ملک امجد علی نون کے ساتھ ہوئی ہے جو متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ فتح خان بندیال کی شہرت ایک دیانت دار اور قابل افسر کی رہی ہے ان کے بیٹے جسٹس عمر عطا بندیال قانون دان ہیں جو 17 جون 2014ء سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج ہیں، جو13 جنوری 2022ء سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

فتح خان بندیال
معلومات شخصیت
تاریخ وفات سنہ 2008ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم